پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت انسداد اسموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس ہوا، سینیئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی اسموگ کے تدارک اورفضائی معیارکی بہتری کیلئے اقدامات پربریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب میں پٹرول موٹرسائیکل رکشے کی پروڈکشن پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیاگیا،جبکہ سرکاری اداروں کے لئے صرف الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے،گھروں کی سطح پرپانی سے گاڑیاں دھونے پرمکمل پابندی عائدہوگی،جدید دنیا کی طرح پورے پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانے کا بھی فیصلہ کیاگیا،پلاسٹک اورزہریلا دھواں پیدا کرنیوالی اشیا جلانے پرسخت سزادی جائیگی، شہریوں کی صحت اور ماحول کونقصان پہنچانے پرکوئی رعایت نہ برتی جائے۔اجلاس میں دھواں دینے و الی گاڑیوں کی مستقل بنیادوں پرٹیسٹنگ کیلئے مختلف ورکشاپس کرنے کی منظوری دی گئی،وزیراعلی مریم نواز نے کہا شہریوں کابھی شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے حکومت اوراداروں سے بھرپورتعاون کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی