i پاکستان

سیکیورٹی صورتحال پر شمالی وزیرستان کے مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ،قبائلی عمائدین کی ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانیتازترین

November 27, 2025

شمالی وزیرستان کے مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔تفصیل کے مطابق میرانشاہ میں پاک فوج کے زیرِ انتظام ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کے اہم جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ(جی او سی) میرانشاہ نے جرگہ میں موجود شرکا کا خیرمقدم کیا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے قیام امن کے حوالے سے قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگہ میں شمالی وزیرستان کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر جی او سی کا کہنا تھا کہ عوام، سول انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر قبائلی رہنماں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین نے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ جرگہ کا اختتام قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاوں کے ساتھ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی