i پاکستان

سکول جانے والے معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھنائونا جرم ہے، صدر مملکتتازترین

May 21, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خضدار سکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے سکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی حدیں پار کر دیں۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سکول جانے والے معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھنائونا جرم ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردوں کی حمایت میں ملوث ہے، بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی حمایت سے ہونے والی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں کیلئے دہشتگردوں کو سپورٹ فراہم کررہا ہے، دہشتگرد تعلیم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 3 معصوم بچوں سمیت 5 افراد کی شہادت پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور جا ںبحق افراد کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی