افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔شارجہ میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور تاریخ رقم کردی۔راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔راشد خان نے 165 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کے ٹم ساتھی کا ریکارڈ توڑا۔راشد خان نے 98 میچوں میں 165 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ کیوی بولرٹم ساتھی نے 126 میچز میں 164 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی