i کھیل

70سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واشتازترین

December 20, 2022

انگلینڈ نے پاکستان کو 70 سال میں پہلی بار ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا،ہوم گرائونڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی،انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ بھی ہارا تھا،اس سے قبل پاکستان ہوم گراونڈ پر 1960میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارا تھا،انگلش کرکٹ ٹیم نے 167رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس نے 35رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی