i کھیل

اے ایف سی انڈر 23 ایشیا کپ کوالیفائر مقابلہ، عراق نے پاکستان پر گول کی برسات کر دی،8گول سے شکست کاسامناتازترین

September 04, 2025

اے ایف سی انڈر 23 ایشیا کپ کوالیفائر میں عراق نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے دی۔کمبوڈیا میں ہونے والے اے ایف سی انڈر 23 ایشیا کپ کوالیفائر میں عراق نے پاکستان پر گول کی برسات کرتے ہوئے8 گول داغ دئیے ، پاکستانی ٹیم صرف ایک گول کرسکی۔پاکستان ٹیم نے عراق کے خلاف پہلے ہاف میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،البتہ عراق کو پہلے ہاف میں ایک صفر کی برتری رہی۔دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی ٹیم کچھ اچھا کھیلی بلکہ 61 ویں منٹ میں میکائیل عبداللہ نے پنالٹی پر گول بنا کر اسکور 1-2 کر دیا لیکن آخری آدھے گھنٹے کے کھیل میں عراقی ٹیم چھائی رہی ، ایک ایک کر کے گول بناتی رہی ۔ عراقی ٹیم نے دوسرے ہاف میں 7 گول اسکور کیے۔ یوں عراق نے پاکستان کے خلاف میچ ایک کے مقابلے میں 8 گول سے جیت لیا ۔ پاکستان کا واحد گول میکائیل عبداللہ نے اسکور کیا ۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ کل 6 ستمبر کو کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی