قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاک سری لنکا میچ میں حسین طلعت کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے مروقف کی تائید کردی۔ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے بعد محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر ) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہاں جی تو پھر حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا نا؟۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سوال خاص طور پر ان لوگوں کے لئے ہے جو کہتے تھے کہ حسین طلعت کو قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت میچ سے قبل محمد عامر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حسین طلعت کو لازمی کھلانا چاہیے کیونکہ وہ اسپنرز کو بہت اعتماد کے ساتھ کھیلتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی