انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھارت کی اجارہ داری مضبوط ہونے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی میں چیئرمین جے شاہ کے منتخب ہونے کے بعد بھارتی لابی متحرک ہے اور چیف ایگزیکٹیو (سی ای او)کیلئے ایک اور بھارتی سنجوگ گپتا عہدے کیلئے مضبوط دعویدار بن گئے۔اس سے قبل آئی سی سی کے اہم عہدوں پر بھارتی قابض ہیں، جن میں چیئرمین کی اہم ترین پوسٹ پر بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ، کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سارو گنگولی ہیں، اس کے علاوہ دیگر اہم عہدے بھی بھارتیوں کے پاس ہیں۔ موجودہ چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس پوزیشن سے مستعفی ہوچکے ہیں، وہ جولائی میں شیڈول آئی سی سی کے سالانہ عام اجلاس تک نوٹس پیریڈ پر ہیں۔ دوسری جانب سی ای او کیلئے مضبوط امیدوار سنجوگ گپتا کو بھارت کے براڈکاسٹ کنگ کے طور جانا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی