i کھیل

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کا آج سے آغاز، پاکستان پہلے میچ میں آئرلینڈ سے مدمقابل ہوگاتازترین

April 08, 2025

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا میلہ آج (بدھ )سے لاہور میں سجے گا جس میں پاکستان کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے میچ میں آئرلینڈ سے مدمقابل ہوگی۔ ڈے میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان پاکستان کے علاوہ ویسٹ انڈیز۔ بنگلہ دیش ۔ آئرلینڈ ۔ سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ٹورنامنٹ سے دو ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثنا کریں گی ،جن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی پر پوری ٹیم بہت خوش اور پرجوش ہے۔ اچھی کرکٹ کھیل کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اور ٹریننگ سیشنز بہت اچھے رہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ ، 14اپریل کو تیسرا میچ ویسٹ انڈیز، تھائی لینڈ کے خلاف17 اپریل کو چوتھا میچ جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف پانچواں میچ کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز سکواڈ میں فاطمہ ثنا(کپتان) منیبہ علی (نائب کپتان / بیٹر )عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار ۔ سدرہ امین۔ سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں جبکہ حنا منور (منیجر) محمد وسیم (ہیڈ کوچ) جنید خان)( اسسٹنٹ کوچ باولنگ) ، عبدالرحمن(اسسٹنٹ کوچ سپن باولنگ)( عبدالسعد ( اسسٹنٹ کوچ فیلڈنگ) ، ولید احمد( اینالسٹ ) محمد رفیع اللہ( میڈیا منیجر ) محمد رمضان (سٹرینتھنگ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) تحریم سنبل شاہ( فزیوتھراپسٹ ) کرن شہزادی)(میسیور )ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی