آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان وویمن ٹیم پہلے میچ میں آج (جمعرات) کو بنگلہ دیش ویمنز کے خلاف کولمبو میں مدمقابل ہوگی۔ میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم اس ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز کولمبو سری لنکا میں کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کولمبو میں ٹیم کو ایڈجسٹ کرنے میں آسانی ہوئی۔ ورلڈ کپ سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہمارا فوکس ہے کہ ہر میچ میں ڈٹ کر کھیلیں، پلان پر عمل کریں اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں۔ میچ کے سلسلہ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، پلیئرز نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں 3 گھنٹے تک بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔بیٹرز کو پاور ہٹنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں، کوچز نے فیلڈنگ اور بالنگ کو بہتر کرنے کے حوالے سے کھلاڑیوں کو گائیڈ کیا، نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی