i کھیل

افغان کرکٹر راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہرتازترین

November 23, 2023

 افغان کرکٹر راشد خان آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے،بی بی ایل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور بیک انجری کی وجہ سے راشد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی نہیں کریں گے،ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راشد خان سرجری کرائیں گے، ان کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے بڑا دھچکاہے،اس کے علاوہ  میلبرن اسٹارز کے ہیری بروک بھی بی بی ایل سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی