افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللہ جان شنواری انتقال کر گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بسمہ اللہ جان شنواری کی عمر 41 برس تھی وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔بسمہ اللہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے،اس کے علاوہ بسمہ اللہ جان شنواری نے 31 فرسٹ کلاس 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ اللہ جان شنواری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی