پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کے بعد اعتماد تھا کہ موجودہ ٹیم کے ساتھ جیت سکتے ہیں۔شارجہ میں سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں، امید ہے اچھے نتائج دیں گے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ افغان ٹیم کے پاس دنیا کی بہترین اسپین بولنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیموں کی رینکنگ پر نہیں اپنی کارکردگی پر توجہ ہے، ایشیا کپ کے لیے مکمل تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی