i کھیل

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان جاپان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیاتازترین

July 03, 2025

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوا، میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جاپان کو شکست دے کرپلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان پلیٹ کپ ڈویژن کا فائنل آج (جمعہ کو)ما لدیپ یا چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی