i کھیل

ہاکی فیڈریشن مالی بے ضابطگیاں، پلیئرز کو ڈیلی الائونسز کی عدم ادائیگی کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیاتازترین

August 21, 2025

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونسز، پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کو طلب کر لیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی تنازعات اور قومی ہاکی پلیئرز کو ڈیلی الائونسرز کی عدم ادائیگیوں کے معاملے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس25 اگست کو پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی کے چیئرمین ثنا اللہ خان مستی خیل کی زیر صدارت ہوگا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کو کمیٹی اجلاس میں طلب کیا ہے جن سے پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر بھی بریفنگ لی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان سپورٹس سپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کو بھی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور مالی تنازعات کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی