الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے جینیاتی ٹیسٹنگ پر عالمی باکسنگ پابندی کے خلاف اپیل کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ایمان خلیف نے کھیلوں کی عدالت میں عالمی باکسنگ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے، یہ اپیل جینیاتی ٹیسٹنگ کے فیصلے کے خلاف درج کروائی گئی ہے۔کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے ایمان خلیف کے جانب سے اپیل موصول ہونے کی تصدیق کی اور ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کی انٹرنیشنل مقابلوں میں بطور خاتون شرکت جینڈر ٹیسٹ سے مشروط کی ہے رپورٹس کے مطابق عالمی ثالث عدالت نے اپیل پر فیصلے تک ورلڈ باکسنگ کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کی استدا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملے پر دونوں فریقین کے تحریری بیانات کے بعد باضابطہ سماعت کا آغاز کیا جائے گا۔واضح رہے ایمان خلیف نے گزشتہ سال پیرس گیمز میں خواتین کے ویلٹر ویٹ ڈویژن میں طلائی تمغہ جیتا تھا ، جس کے بعد صنفی تنازع کی وجہ سے انہیں انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے2023 میں ہونے والے عالمی چیمپئن شپ میں جنسی کروموسوم ٹیسٹ کی بیناد پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی