امریکی نیوز چینل پر مہمان بنے بیس بال کے کھلاڑی کو براہ راست نشریات میں قلابازی لگانا مہنگا پڑ گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سی این این کے لائیو شو میں جیسے ہی Robert Anthony نے قلابازی لگانے کی کوشش کی وہ منہ کے بل فرش پر جا گرے۔کھلاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔بیس بال کھلاڑی نے بعدازاں اس پر ردعمل بھی دیا اور انہوں نے بتایا کہ فرش پر گرنے سے ان کا ہونٹ زخمی ہوگیا تھا جس پر ٹانکے آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی