انگلینڈ کے معروف سابق فاسٹ بالر اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے جیمز اینڈرسن کو ونڈسر کیسل میں ایک تقریب کے دوران پرنسز این نے "نائٹ ہڈ" کے اعزاز سے نواز دیا۔کرکٹ کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں 43 سالہ جیمز اینڈرسن کو اپریل میں سابق برطانوی وزیرِ اعظم رِشی سونک کی ریزائنیشن آنرز لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔جیمز اینڈرسن نے جولائی 2024 میں لارڈز میں اپنے 21 سالہ کیریئر کا اختتام کیا تھا، اس دوران انہوں نے 188 ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی