i کھیل

انگلش کائونٹی میں رن لینے کے دوران بیٹر کا جیب سے موبائل فون گر پڑا، کرکٹر پر تنقیدتازترین

May 05, 2025

انگلینڈ میں کائو نٹی چیمپئین شپ میچ کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا جب رن لینے کے دوران بیٹر کا جیب سے موبائل فون گر پڑا جس کے بعد کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق انگلش کانٹی ٹیم لنکاشائر کے بولر ٹام بیلی کا فون بیٹنگ کے دوران جیب سے گر گیا، انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہونے لگا۔لنکاشائر کے بالر ٹام بیلی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، مگر اس دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو آج سے پہلے شاید ہی ہوا ہو۔ دو رنز بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بیلی کا موبائل فون ان کے ٹرازر کی جیب سے پچ پر ہی گر گیا۔اس واقعے کے کئی سوال کھڑے کیے، کہ بیٹر بیٹنگ کے دوران اپنے ساتھ موبائل فون جیب میں رکھ کر کھیلے میدان میں کیوں آیا تھ؟ ۔بیلی میچ کے دوسرے دن بیٹنگ کے لیے آئے تھے، جب لنکاشائر 401/8 پر بیٹنگ کررہی تھی۔ بیلی نے 31 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور آخر تک ناٹ آئوٹ رہے۔اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیکھنے کو ملا۔ایک صارف نے ایسک پر تبصرہ کیا کہ یقینا یہ غیر قانونی ہے؟۔دوسرے نے سوال کیا، لیکن اس کی اجازت کیسے مل سکتی ہے؟۔پاک بھارت کشیدگی: ایشیا کپ خطرے میں پڑ گیا۔تیسرے صارف نے لکھا کہ کیا اس پر سخت تنقید نہیں کی جانی چاہیے؟۔انگلینڈ کے سابق کرکٹر ایلکس ٹیڈور نے بھی اس واقعہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، اور ویڈیو پر اپنے جواب میں اس کی مذمت کی۔ابتدائی طور پر بیلی کو شاید یہ احساس نہیں ہوا کہ ان کا فون جیب سے گر گیا تھا۔ درحقیقت، گلوچسٹرشائر کے بالر نے یہ واقعہ سب سے پہلے نوٹ کیا۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا موبائل فون کرکٹر کو واپس دے دیا گیا یا امپائر نے اسے ضبط کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی