i کھیل

انٹر اسکولز سوئمنگ گالا اختتام پذیر ،جڑواں شہرکے سینکڑوں بچوں کی بھرپو شرکتتازترین

July 14, 2025

اسلام آباد فیڈرل ایریا بوائز سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر اسکولز سوئمنگ گالا اختتام پذیر ہوگیا۔پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں منعقدہ ایونٹ میں جڑواں شہرکے تعلیمی اداروں کے سینکڑوں بچوں نے بھرپو شرکت کی۔ایونٹ میں مختلف ایج کیٹیگریز میں فری اسٹائل سوئمنگ کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے، جن میں ننھے تیراکوں نے اپنی صلاحیتوں اور کھیلوں کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ہیڈ اسٹارٹ اسکول اسلام آباد کے بچوں نے بہترین کارکردگی کے ساتھ ایونٹ میں سبقت حاصل کی اور کئی کیٹیگریز میں نمایاں کامیابیاں اپنے نام کیں۔انڈر-10 کیٹیگری میں روحان رشید نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ انڈر-16 میں عبدالموئز برکی نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ انڈر-14 کیٹیگری میں حسان رشید نے چاندی کا تمغہ جیت کر اسکول کی مجموعی کارکردگی میں مزید اضافہ کیا۔اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رضوان الحق رضی نیایونٹ کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی