i کھیل

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے15 رکنی سکواڈ کا اعلان ،عرفان خان پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گےتازترین

July 12, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، بیٹسمین عرفان خان پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ عبدالصمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز سمیتخواجہ نافع اور محمد غازی غوری بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل ہیں۔مبصر خان، سعد مسعود، محمد سلمان مرزا، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔ ایونٹ آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں 14 سے 24 اگست تک کھیلا جائیگا۔ پاکستان شاہینز اپنا افتتاحی میچ 14 اگست کو بنگلہ دیش اے کے خلاف ڈارون میں کھیلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی