i کھیل

ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعائوں کی درخواستتازترین

September 16, 2025

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لئے فینز سے دعائوں کی درخواست کر دی۔اپنے ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، بدھ کو میں ایونٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی