i کھیل

ارشد ندیم پولینڈ، سوئٹزرلینڈ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کریں گےتازترین

July 22, 2025

اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان کے اسٹار جیولن تھرو ارشد ندیم آئندہ ماہ ہونے والی پولینڈ اور سوئٹزرلینڈ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ارشد اس وقت سرجری کے بعد بحالی کے مرحلے میں ہیں اور ابھی تک مکمل فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔ گزشتہ ہفتے کیمبرج میں ان کے پائوں کے پٹھوں کی کامیاب سرجری ہوئی۔اگرچہ ابتدائی صحت یابی اچھی ہوئی ہے تاہم ان کی طبی ٹیم نے میدان میں واپسی کی جلد بازی کے خلاف مشورہ دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ مستقبل میں کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔ارشد ندیم نے گزشتہ ہفتے کیمبرج میں اپنے پائوں کے پٹھوں کی سرجری کی تھی۔ سرجری کے بعد ان کی بحالی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق انہوں نے ہلکی پھلکی ورزشیں اور جم سیشن شروع کر دیے ہیں جو ان کی بحالی کے عمل کا حصہ ہیں۔ ارشد نے 16 اگست کو پولینڈ کے سائلیسیا میں ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کرنا تھی اور اس کے بعد 27 اگست کو سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ایک اور ٹورنامنٹ ہونا تھا۔تاہم اپنی جاری بحالی کی وجہ سے وہ ان دو مارکی چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی