i کھیل

اسلام آباد میں فی الحال اسٹیڈیم کی تعمیر کا ارادہ نہیں،چیئرمین سی ڈی اےتازترین

August 21, 2025

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں فی الحال اسٹیڈیم کی تعمیر کا ارادہ نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم تاحال تعمیرکرنیکا ارادہ نہیں ہے تاہم شہر میں کرکٹ اور فٹبال کے 25، 25 گرائونڈز بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے پر پی سی بی کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، ماہرین کی رائے کے بعد دیکھیں گے کہ اسلام آباد میں کہاں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنا ہے، اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے ماہرین ہی لوکیشن کا انتخاب کریں گے۔چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فی الوقت کرکٹ گرائونڈز کے برے حالات ہیں، کرکٹ گرائونڈز کی پچز کو انٹرنیشنل معیار کا بنانا ہے۔محمدعلی رندھاوا نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کے گرائونڈزبنانے کے منصوبے ہیں، ایف 9 پارک میں گرائونڈ اپ گریڈکرنے کے لیے راشدلطیف کی معاونت لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی