اسلامک سیلیڈریٹی گیمز کیلئے ایتھلٹکس کے ہائی جمپ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے منعقدہ ٹرائلز پاک آرمی کے احمد فراز نے جیت لئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ہائی جمپ ایونٹ کے ٹرائلز جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد کروائے۔ اصغر گل، خان بہادر سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ، آرمی اور واپڈا کے نمائندوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز میں پاک آرمی کے احمد فراز کو 2اعشاریہ 10میٹر جمپ کرنے پر فاتح قرار دیا جبکہ حیران کن طور پر شہروز خان کے مطالبے پر منعقد ہونیوالے ٹرائلز میں وہ خود شریک ہی نہیں ہوئے اور انکے کوچ قاضی تنویر کی جانب سے ٹرائلز سے دستبرداری ظاہر کی گئی۔ اسلامک گیمز ٹرائلز میں فاتح قرار پانے والے احمد فراز 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے ہائی جمپ مقابلوں میں 2اعشاریہ 02میٹر جمپ لگا کر آرمی کیلئے گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی