i کھیل

اسپین کے کارلوس الکاریز نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیاتازترین

September 08, 2025

امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن ٹائٹل کے مینز سنگلز فائنل میں اسپین کے کارلوس الکاریز نے عالمی نمبر ایک اٹلی کے یانک سنر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یو ایس اوپن ٹائٹل کے مینز سنگلز فائنل کے مقابلے میں کارلوس الکاریز کا 6-2, 3-6, 6-1, 6-4 رہا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی نیویارک سٹی یو ایس اوپن ٹائٹل کا فائنل دیکھا۔ یو ایس اوپن ٹائٹل کے مینز سنگلز فائنل کی انعامی رقم 5 ملین ڈالر ہے جو کارلوس الکاریز کے حصے میں آئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی