پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ پر عامر کا تضحیک آمیز جشن سے ویوین رچرڈز ناخوش ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جا نے والے میچ بابر اعظم کی وکٹ حاصل کر نے کے بعد تضحیک آمیز جشن پر ویوین رچرڈز بھی ناخوش نظر آئے ۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد عامر نے بابر اعظم کے سر پہ نہ صرف بائونسر مارا بلکہ اس کے اگلے اوور میں ایل بی ڈبلیو آئو ٹ کردیا، جب بابر نے ریویو لیا لیکن وہ فیصلہ اعظم کے خلاف گیا اور بابرعظم ایل بی ڈبلیو آئوٹ قرار پائے۔ محمد عامر نے اس کا جشن بہت بھونڈے انداز میں منایا۔ انہوں نے گرائونڈ میں دور تک بھاگتے ہوئے شور مچایا اور اس کے بعد اپنے ڈریسنگ روم کی طرف ایسے رخ کر کے ہاتھوں کے اشارے کیے جو بابر اعظم کی تضحیک کے لیے تھے۔ اس پر سٹیڈیم میں موجود ماضی کے عظیم کھلاڑی اور ٹیم کے مینٹور سرویون رچرڈز نے انہیں ہاتھ کے اشارے سے ٹھنڈا ہونے کوکہا اور ان کے چہرے سے لگ رہا تھا کہ انہیں محمد عامر کا یہ انداز پسند نہیں آیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی