i کھیل

بابراعظم کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا ، شاہد آفریدیتازترین

August 09, 2025

سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی نے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے بابر اعظم کی غیر موجودگی پر مایوسی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ایک انٹریو میں شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئینٹی ٹیم سے بابراعظم کی غیر موجودگی پر کہا ہے کہ ٹورنامنٹس سے قبل مستقل پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔واضح رہے کہ آنے والے بڑے ٹورنامنٹس جن میں ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ شامل ہیں کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی مستقل مزاجی اور دبا سے رنز بنانے کی صلاحیت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔ آفریدی سے سوال کیا گیا کہ بابراعظم اور محمد رضوان اب بھی ٹیم کے حصہ بننے کے مستحق ہیں ؟ تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بابر اعظم نا صرف بہتر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیل رہے ہیں بلکہ ان کا معیارموجودہ کھلاڑیوں سے کسی طور کم نہیں ۔نیز شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ہم اسٹرائیک ریٹ پر بات کریں تو موجودہ کھلاڑیوں کو اس سے بھی بہتر کھیل پیش کرنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے اس فیصلے پر سوال کیا کہ جب کارکردگی اعدادو شمار کے مطابق اچھی ہو تو پھر تجربہ کار بلے باز کو باہر کرنے کی وجہ کیا ہے ؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی