i کھیل

بابراعظم کو سیم بلنگز نے ٹرول کرنا شروع کردیاتازترین

May 15, 2025

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز نے ٹرول کرنا شروع کردیا۔پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے انگلش کرکٹر سیم بلنگز نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔سیم بلنگز نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں پی ایس ایل 2025 کی تیز ترین اور سست ففٹیز کا ذکر کیا گیا تھا، جہاں بابراعظم نے مختصر ترین فارمیٹ میں 47 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ انگلش کرکٹر نے محض 19 گیندوں میں سنگ میل عبور کیا۔لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ دوسری جانب بابراعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کیلئے ناپسندیدہ ریکارڈ درج کروایا تھا پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث کھلاڑیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی