i کھیل

بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق آگاہ کرے، اے سی سی کا بی سی سی آئی کو خطتازترین

July 03, 2025

ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق آگاہ کرے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کو ایونٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کرنے کا کہا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے ابھی تک ایونٹ میں باقاعدہ طور پر شرکت کرنے یا نہ کرنے کے متعلق کچھ نہیں کہا۔ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاک ،بھارت میچز کی تاریخیں دے رہا ہے، ابھی میچوں کے شیڈول کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔بی سی سی آئی پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے حکومت سے اجازت لے گا، یاد رہے کہ کرکٹ ایشیا کپ 2025 ستمبر میں شیڈول ہے جس کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی