i کھیل

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننے پر تنازعتازترین

July 28, 2025

اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گرانڈ سے نکال دیا گیا۔ بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی شائق کو سیکیورٹی اہل کاروں نے گرانڈ سے نکال دیا۔ اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سیکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا۔فاروق نذر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گرانڈ سے چلے جا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی