قومی کرکٹر سلمان مرزا نے کہا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کیلئے پریکٹس کیمپ اچھا جا رہا ہے،بھارت ہی نہیں دیگر ٹیموں کیخلاف بھی مکمل تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے ۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جس سے کنڈیشن کو سمجھنے میں مدد ملی، آل رائو نڈر نہیں ہوں، باری آتی ہے تو فنش تو کرنا ہوتا ہے، سلمان علی آغا مثبت سوچ والے انسان ہیں۔سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں سلمان علی آغا کی کپتانی میں اچھے نتائج کی امید ہے، پریشر سے ہی اچھا کھلاڑی بنتا ہے، ٹرائی نیشن سیریز سے ایشیا کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم نہ صرف روایتی حریف بھارت بلکہ دیگر ٹیموں کے خلاف بھی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی، انہوں نے افغانستان کے خلاف میچ کو بھی ایک زبردست مقابلہ قرار دیا، کیونکہ افغان ٹیم اپنے ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے، جو اسے برتری دے سکتی ہے۔انہوں نے شائقین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے لیے بہترین نتائج لے کر آئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی