i کھیل

بھارت، کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل،کھلاڑی اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ پڑےتازترین

September 02, 2025

بھارت میں کبڈی میچ کے دورن آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں پیش آیا جہاں کسان ڈگری کالج کے گرائونڈ میں کبڈی کا کھیل جاری تھا۔کھیل کے دوران اچانک درختوں پر آسمانی بجلی گری جس کے بعد کھلاڑی اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ پڑے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں آسمان سے بجلی گرنے اور کھلاڑیوں کو بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ بھارت میں مون سون کا سیزن جاری ہے جس کے باعث آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی