قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے انتہائی اہم ٹی 20 میچ میں ایک بار پھر ڈاٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ دبئی کے اسٹیڈیم میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر ٹی 20 کو ٹیسٹ کرکٹ کی طرح کھیلتے ہوئے ڈاٹ بالز کھیلنے کا ریکارڈ بنایا اور 120 گیندوں میں سے 63 ڈاٹ بالز کھیلیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے چار اہم کھلاڑی صرف 19 رنز پر آئوٹ ہوکر پویلین لوٹے، جن میں فخر زمان، سلمان آغا، حسن نواز اور محمد نواز شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی