ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے ایک بار پھر میدان سے زیادہ تنازعات میں گھر گئے ۔ بھارتی میڈیا اور بی سی سی آئی کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایات اور پروپیگنڈے کی بوچھاڑ نے یہ ثابت کر دیا کہ بھارت کھیل کو کھیل نہیں بلکہ سیاست اور دشمنی کا میدان سمجھتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سپرفور میچ میں صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری پر منفرد انداز میں خوشی منانے اور حارث رئوف کے ہاتھ کے اشارے کو بھارت نے برداشت نہ کیا۔بی سی سی آئی نے فرحان اور حارث رئوف کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرادی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی