بھارتی لیجنڈ سارو گنگولی نے ایشیا کپ میں پاک اور بھارت میچ کی حمایت کر دی۔بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نیکہا دہشتگردی رکنی چاہیے، کھیل کو چلنے دیا جائے،کھیل کے میدان کو سیاست سے دور رکھنا ضروری ہے۔ایشیا کپ 9 ستمبر سییو اے ای میں شروع ہوگا،پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو شیڈول ہے،ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ پر بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے،بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی