i کھیل

بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت 2 میچز کیلئے معطلتازترین

July 26, 2023

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کرکٹ اسپرٹ کی دھجیاں اڑانے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورکو دو انٹرنیشنل میچز کے لیے معطل کردیا۔ بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان نے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ وکٹوں پر مارا تھا۔ انہوں نے امپائر کے فیصلے پر بھی تنقید کی اورامپائرنگ کوغیر معیاری قرار دیا تھا ۔ٹرافی فوٹوشوٹ کے دوران بھی ہرمن پریت نے بنگلا دیشی پلیئرزکو طنز کا نشانہ بنایا۔ آئی سی سی نے انہیں اگلے دومیچز کے لیے معطل کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی