i کھیل

بی سی سی آئی کا ایشیا کپ میں ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہتازترین

September 29, 2025

بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے فائنل میں ٹرافی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے،ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔دیوا جیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا،کیونکہ وہ پاکستان حکومت کے مرکزی لیڈر ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نیاسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیردیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی