کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں میچ کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور خیر سگالی کا اظہار کیا۔کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستا ن نے پہلے میچ میں بھارت کو آئو ٹ کلاس کردیا۔پاکستان نے روایتی حریف کے خلاف دو ۔ صفر کی فتح کے ساتھ کامیاب آغاز کیا۔ پاکستان نے چھبیس ۔ نو اور چونتیس ۔ بارہ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کے احمد حسین کو نمایاں پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے میچ میں بھارتی کپتان یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور پوری ٹیم ڈریسنگ روم لوٹ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی