بھوٹان میں جاری بیڈمنٹن ایشیا ساتھ ایشین ریجنل چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھوٹان کو ہراکر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔بیڈمنٹن ایشیا ساتھ ایشین ریجنل چیمپئن شپ میں انڈر 23 ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے میزبان بھوٹان کو 0-5 سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی ۔ٹائی میں پاکستان کیلئے مینز سنگلز میں محمد عدنان اور ویمنز سنگلز میں عمارہ اشتیاق نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد عدنان نے راجا حسن مجتبی کے ساتھ مینز ڈبلز میں کامیابی سمیٹی، پھر عمارہ اور عمیمہ نے پاکستان کیلئے ویمنز ڈبلز میں کامیابی حاصل کی ۔آخر میں عمیمہ عثمان اور راجا حسن مجتبی نے مکسڈ ڈبلز جیت کر 0-5کی کامیابی مکمل کی۔ پاکستان نے اس سے قبل نیپال کو 3-2 سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا نے پاکستان کو 0-5 سے ہرایا تھا۔ پوڈیم پر پاکستان کی پوزیشن کا فیصلہ آج سری لنکا اور نیپال کے میچ کے بعد ہوگا۔ ٹیم ایونٹ کے بعد کھلاڑی سنگل ایونٹ میں بھی ایکشن میں ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی