ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ(ڈبلیو ڈبلیو ای) میں معروف ریسلر سیتھ رولنز کے پاکستانی کوٹ پہننے پر چرچے ہونے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن پیکاک کے نام سے مشہور اوورکوٹ کی قیمت 13 ہزار 500 ڈالر (پاکستانی روپوں میں 37 لاکھ 80 ہزار سے زائد) ہے، جو راستہ برانڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کوٹ نیلے مخملی کپڑے سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر روایتی فن دبکہ (سیلائی اور کڑھائی کا فن) کو استعمال کرتے ہوئے نقش نگاری کی گئی ہے۔ س طرح کے مہنگے کوٹ برانڈ کی جانب سے خصوصی آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔ ریسلر سیتھ رولنز نے اس کوٹ کو پہن کر دو روز قبل رنگ میں داخل ہوئے تھے، جس کی تصاویر راستہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی