i کھیل

چیئرمین پی او ایف بورڈ فلڈ لائٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ 2025 ، حیدر لائنز کرکٹ کلب نے گرین فائٹر کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دیتازترین

August 27, 2025

چیئرمین پی او ایف بورڈ فلڈ لائٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ 2025 کے تحت اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں حیدر لائنز کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین فائٹر کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔گرین فائٹر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک معقول مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ اس اننگز میں شہاب اور یعقوب رِچی کی شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا، جہاں یعقوب رِچی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 رنز بنائے۔ یعقوب کے بعد عمار شاہ نے بطور نوجوان اور جواں جذبے سے بھرپور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے اسکور میں قیمتی رنز شامل کیے۔جواب میں، حیدر لائنز کے بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔ میچ کے ہیرو شہاب زادہ قرار پائے، جنہیں ان کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ شہاب زادہ کرکٹ کی دنیا میں کوئی نیا نام نہیں، وہ 2018 میں فضل محمود ٹورنامنٹ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اس میچ میں بھی ان کی عمدہ آل رانڈ پرفارمنس ٹیم کی جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی