i کھیل

دھونی بعض کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ زیادہ فیور دیتے تھے، عرفان پٹھان کا الزامتازترین

September 03, 2025

سابق بھارتی آل رائونڈر عرفان پٹھان نے دعوی کیا ہے کہ جو کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی کیلئے حقہ تیار کرتے تھے وہ انہیں زیادہ مواقع دیتے تھے۔عرفان پٹھان نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران کہی جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے۔ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے کہا کہ ایک بار میں نے دھونی سے مشورہ مانگا کہ خراب فارم سے کیسے چھٹکارا حاصل کروں تو انہوں نے مجھے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بہت زیادہ وضاحتیں پیش کرنے اور بحث کرنے کے بجائے خود کو پرسکون رکھنا بہتر ہوتا ہے۔عرفان پٹھان نے کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ زیادہ فیور دیتے تھے۔انہوں نے اگرچہ کسی کا نام نہیں لیا تھا تاہم یہ کہا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے وہ انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع دیتے اور جو ایسا کرنے سے انکار کرتے انہیں ویسی حمایت حاصل نہیں ہوتی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی