دورہ آسٹریلیا کے لئے پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم لاہور سے ڈارون روانہ ہوگئی ۔محمد عرفان خان کی قیادت میں 15 رکنی سکواڈ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلے گا۔11 ٹیموں کا ٹورنامنٹ 14 تا 24 اگست تک ڈارون میں کھیلا جائے گا۔شاہینز کا پہلا میچ 14 اگست کو بنگلہ دیش اے سے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی