قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ معصوم جانوں کا خون بہانا انسانیت سوزاورناقابل معافی جرم ہے، دہشتگرد نہ صرف انسانیت کے دشمن ہیں بلکہ ملک میں امن، ترقی اورخوشحالی کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے پرعمل پیرا ہیں۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کرعبرتناک سزا دی جائے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے قوم سے اتحاد، صبراور حوصلے کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل بھی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی