i کھیل

فائنل میں وہ رزلٹ حاصل نہیں کرسکا جس کی مجھے امید تھی، مضبوط طریقے سے کم بیک کروںگا، ارشد ندیمتازترین

September 19, 2025

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ اتھکیٹکس چیمپئن شپ کے دوران سب کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فائنل میں وہ رزلٹ حاصل نہیں کرسکا جس کی مجھے امید تھی۔ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شکست کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیسے بڑے ایونٹ میں قوم کی نمائندگی کی، آپ سب کی دعائیں، حوصلہ افزائی میرے لئے معنی رکھتی ہے، جانتا ہوں کہ میں نے آپ سب کو مایوس کیا لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ میں بڑے مضبوط طریقے سے کم بیک کروں گا، آپ کے فخر کے لئے بھرپور محنت کروں گا، حقیقت یہ ہے کہ مجھے چار جولائی سے انجری کا سامنا ہے، انجری کی وجہ سے میری تیاری اور فٹنس لیول متاثر ہوا، تمام چیلینجز کے باوجود اپنا بہترین دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی