i کھیل

فیفا نے اعتزاز حسین کی پاکستان فٹبال ٹرانسفر کی منظوری دیدیتازترین

September 12, 2025

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ناروے نژاد پاکستانی اعتزاز حسین کی بطور پلیر ناروے فٹبال سیپاکستان فٹبال تبادلے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی نماندگی کے اہل ہو گے ہیں۔ 32 سال کے مڈفیلڈر اعتزاز حسین کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر کھاریاں سے ہے۔ اعتزاز نے 2 سال قبل پاکستان کا پاسپورٹ بھی حاصل کرلیا تھا اور وہ اب پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں۔ اعتزاز حسین مولڈے فٹبال کلب میں ایرلنگ ہالینڈ کے ساتھ فٹبال کھیل چکے ہیں۔مولڈے کلب کے ساتھ اعتزاز نے 4 مرتبہ لیگ اور 3 مرتبہ ناروے ایف اے کپ ٹائٹل جیتے۔جو انڈر 16 سے انڈر 23 کی مختلف ایج گروپ فٹبال میں ناروے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی