i کھیل

گولڈ میڈل کا جھوٹا دعوی: نیٹ بال فیڈریشن بچ نکلیتازترین

August 29, 2025

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو حکومت سے فراڈ اورگمراہ کرنے کے باوجودحیران کن طور پر صرف وارننگ دیکر چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیٹ بال فیڈریشن نے حکومت کو گمراہ کرتے ہوئے گرلز ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کا دعوی کیا تھا اور ساتھ ہی کیش انعامات دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا تاہم تاہم ایشیائی گورننگ باڈی کی آفیشل ویب سائٹ نے اس جھوٹ کی قلعی کھولتے ہوے پاکستان کی چھٹی پوزیشن ظاہرکی جس پر وفاقی حکومت نے سخت نوٹس لیا سور اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو انکواری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت سے فراڈ اور گمراہ کرنے کی کوشش پرنیٹ بال فیڈریشن کے ذمہ دار عہدیداروں پر پابندی عائد کی جاے گی لیکن پی ایس بی نے اس دھوکہ دہی پر صرف ایک ہلکی وارننگ پر معاملہ ختم کر دیا جس سے پاکستان سپورٹس بورڈ کی غیر جانبداری اوراحتساب کے طریقہ کار پرسوالات اٹھ گئے ہیں کیونکہ اس سے قبل پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر بھی پی ایس بی نے پابندی عائد کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی