i کھیل

گرلز سپورٹس کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اہم اقدمتازترین

October 01, 2025

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے گرلز سپورٹس کے فروغ کیلے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے کالجز کو جدید پیڈل ٹینس اور فسٹال کورٹس کا تحفہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن عمران ڈار اور ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کے ہمراہ جدید سہولیات سے آراستہ ان سہولیات کا افتتاح کیا جو اسلام آباد کالج فار گرلز ایف ایٹ ون اور آئی ایم سی جی ایف سیون فور میں بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حکومت کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت طلبہ کو زیادہ مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ فعال رہیں، ٹیم ورک سیکھیں اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے نوجوانوں کیلے خوشخبری لا رہے ہیں۔ کھیل اور طلبہ مل کر ایک مضبوط مستقبل کی ضمانت ہیں۔ یہ نئی سہولیات ہماری نئی نسل کے لیے تحفہ ہیں جو انہیں صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ جسمانی سرگرمیوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیاور ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد کا ہر بچہ معیاری کھیلوں کے ڈھانچے تک رسائی حاصل کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی