i کھیل

ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریگیتازترین

May 12, 2025

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کسی قسم کے خدشات کا شکار نہیں ۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تحفظات اور خدشات کا اظہار نہیں کیا، دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدلتی صورتحال میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند ہے، پاکستان بنگلادیش سیریز دو وینیوز پرہی ہوگی، 25 مئی کوفیصل آباد میں پہلا میچ کھیلا جائیگا۔بنگلادیش ٹیم دورہ یو اے ای مکمل کرنے بعد 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی